ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / عام آدمی پارٹی نے امرتسر (سینٹرل)سیٹ سے دوسری بار اپنے امیدوار کا ٹکٹ کاٹا

عام آدمی پارٹی نے امرتسر (سینٹرل)سیٹ سے دوسری بار اپنے امیدوار کا ٹکٹ کاٹا

Wed, 11 Jan 2017 23:37:16  SO Admin   S.O. News Service

چندی گڑھ،11/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی (آپ)نے امرتسر (سینٹرل)سیٹ سے امیدوار پروفیسر درباری لال کی امیدواری منسوخ کر دی ہے۔پارٹی نے بیان جاری کر کے بتایا کہ ان کے خلاف بدعنوانی کے سنگین الزامات لگنے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد پارٹی نے ان کی امیدواری منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔اس سے پہلے آپ کے ریاستی  کنوینر گرپریت سنگھ گھگی نے کہا کہ لال کی امیدواری ان کی خراب صحت کی وجہ سے منسوخ کی گئی ہے اور جلد ہی نئے امیدوارکااعلان کیا جائے گا۔گھگی نے کہا کہ لال گزشتہ تین دنوں سے اسپتا ل میں داخل ہیں اور وہ حلقے میں تشہیر نہیں کرپارہے ہیں۔ایک ہفتے میں دوسری بار آپ نے امرتسر (سینٹرل)سے اپنا امیدوار تبدیل کیا ہے۔آپ نے6 /جنوری کوسابق کانگریسی لیڈر درباری لال کو راجندر کمار کی جگہ امیدوار نامزد کیا تھا۔کمار کو امیدوار بنانے کے24گھنٹے کے اندر ہی ہٹا دیا گیا۔آپ نے110سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے، جبکہ اس کی اتحادی جماعت لوک انصاف پارٹی7سیٹوں پرالیکشن لڑ رہی ہے۔پنجاب میں اسمبلی کی کل 117سیٹیں ہیں۔


 


Share: